کامیاب زندگی کا راز

ایک مُردہ انسان کی زندگی
خوش رہنا بھی ایک فن ہے۔ کچھ لوگوں کے پاس اچھی اور ایک
خوشگوار زندگی گزارنے کے
لئے اللہ پاک کی عطا کردہ تمام تر نعمتیں موجود ہوتی ہیں لیکن
اس کے باوجود اُن کے چہروں پر خوشی اور رونق دکھائی نہیں دیتی ، وہ ہر لمحہ مایوس
اور دُکھی سے دکھائی دیتے ہیں۔ وہ دوستوں میں بھی یوں بیٹھے ہوتے ہیں جیسے کسی مرگ
میں آئے ہوں۔ یعنی ایک رونی اور پھٹکار زدہ سی صورت۔ ایسے لوگ زندگی کو انجوائے نہیں کرتے
اور وہ نہ صرف خود کے لئے بلکہ دوسروں کے لئے بھی کسی اذیت سے کم نہیں ہوتے، خاص
طور پر ان کے اہلِ خانہ تو ان سے کبھی بھی خوش نہیں رہ سکتے ، وہ جونہی اپنے گھر
میں داخل ہوتے ہیں تو بچے تک سہم کر کونوں کھدروں میں گُھس جاتے ہیں ، ایسے لوگوں کے
دوست بہت کم ہوتے ہیں۔ اور اگر بدقِسمتی سے کوئی ہو بھی تو وہ بھی کنی کتراتے ہیں
یہ زندگی صرف ایک بار ہی مِلتی ہے اس کے بعد حیات بعد الموت
! تو کیوں نا اس مختصر سی زندگی کو ہنسی خوش گزارا جائے۔ کیوں نا اس کے ایک ایک
لمحے سے لطف اندوز ہوا جائے۔ اس کے لئے روز مرہ سیر کے علاوہ درجِ ذیل چند بنیادی چیزوں
کی ضرورت ہوتی ہے
1۔ مثبت سوچ
جو کچھ اللہ رب العزت نے آپ کو عطا کررکھا ہے اسے نعمتِ
بیکراں شمار کریں چونکہ اس دنیا
میں بہت سے ایسے لوگ بھی ہیں جن کو وہ نعمتیں میسرہی نہیں ، مثلاً کسی بھی جسمانی معذوری سے پاک ایک صحت مند جسم، باعزت روزگار یا ذاتی کاروبار، ذاتی گھر، فرمانبردار اولاد ، نیک اور صالحہ بیوی
وغیرہ۔ اگر یہ سب کچھ آپ کو میسر ہے تو پھر کاہے کی مایوسی؟
تو کیوں نہ اپنے دن کا آغاز ان نعمتوں کی شکرگزاری
سے کیا جائے یعنی اُس خالقِ کائنات کے حضورباجماعت سجدہ ریزی
2۔ خوش دلی اور شُکرگزاری
اپنے گرد و نواح میں رہنے والے لوگوں کو خوش دلی سے ملیں،
اگر وہ آپ کے لئے کوئی اچھا کام کریں تو ان کا شُکریہ ادا کریں، اپنے دن کا آغاز
ایک دلفریب مسکراہٹ اور اس سوچ کے ساتھ کریں کہ " آج کا دن بہت ہی اچھا رہے گا "
چھوٹی چھوٹی
باتوں پرغصہ مت کریں مثلاً ٹریفک جام میں اگر چند لمحات پھنس بھی جائیں تو وہاں پر
بلا وجہ غصہ مت ہوں بلکہ وہاں بھی انجوائے کرنے کا کوئی پہلو تلاش کریں۔
دن میں کم از
کم ایک بار خود کی تعریف ضرور کریں۔ خود کو اس امر کا یقین دلائیں کہ آپ ایک
کامیاب اور ملنسار انسان ہیں اور خُدا نے آپ کو بیشمار خوبیوں اور خصوصیات سے نواز رکھا ہے۔
خود کا
موازنہ دوسروں سے مت کریں۔ ہر شخص کے اپنے نصیب ہوتے ہیں، ہاں البتہ آپ اپنی محنت
سے اپنے مستقبل کو روشن اور تابناک بنانے پر قادر ہیں۔ قدرت کی جانب سے عطاکردہ
صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور پھر قدرت کا کرشمہ دیکھیں۔ خدا نے تو پہلے ہی
فرما رکھا ہے کہ " انسان کو وہ کچھ مِلتا ہے جس کی وہ کوشش کرتا ہے "
مشکلات اور
کسی ناکامی کی شکل میں گھبرائیں نہیں بلکہ ایک نئی قوت کے ساتھ ترقی کی راہ میں
حائل مشکلات پرقابو پانا سیکھیں اور پھر ناکامی کو کامرانی میں بدلیں
حتی المقدور دوسروں خاص طور پر ضرورت مندوں کی مدد کریں۔ اس سے آپ کو بے پناہ خوشی ملے گی
اپنی زندگی کو بے مقصد مت گزاریں۔
3۔
پُرلُطف تفریح
تفریح طبع کے لئے ہرروز کم سے کم کوئی ایک ایسی سرگرمی ضرور سرانجام دیں جس سے آپ لطف اٹھائیں۔ یہ عمل آپ کو زندگی سے زیادہ
لطف اندوز ہونے میں معاون ثابت ہوگا۔ ایسی سرگرمیوں کی فہرست بنائیں جس سے آپ خوش ہوں۔
پھر ، اپنی فہرست میں کچھ کرنے کے لئے ہر دن کا وقت طے کریں۔ اس سے آپ کو زندگی کو
زیادہ سے زیادہ لطف اندوزہونے میں مدد مل سکتی ہے
مثال کے طور پر
، کسی شوق میں مشغول ہوں ، اپنے دوستوں کے ساتھ گھومیں ، بورڈ کا کھیل کھیلیں ، اپنے
پالتو جانوروں کے ساتھ وقت گزاریں ، گرم غسل کریں ، کوئی اچھی کتاب پڑھیں ، فلم دیکھیں ، کنسرٹ
میں جائیں یا کوئی نیا نسخہ آزمائیں۔
4۔
خداداد صلاحیتوں کا ادراک
خود پر اعتماد
کرنے کی غرض سے اپنی خداداد خوابیدہ صلاحیتوں کی شناخت کریں۔ اپنی صلاحیتوں کےادراک پر آپ کو خود پر بے پناہ فخر محسوس ہوگا۔
آپ جان پائیں گےکہ آپ کون ہیں ، ۔ اپنی صلاحیتوں ،
مہارت اور علم کی فہرست بنائیں۔ اس کے بعد ، اس کا اکثر جائزہ لیں تاکہ آپ کو یاد رکنے میں مدد ملے کہ آپ کتنے اچھے اور قابل ہیں۔
آپ کی طاقت میں
ایسی چیزیں شامل ہوسکتی ہیں جیسے ریاضی کے مسائل کو حل کرنا ، لکھنا ، گانا ، یا ایتھلیٹکس
میں مقابلہ کرنا۔ اضافی طور پر ، آپ کے پاس لوگوں میں مہارت ، تجزیاتی مہارت ، یا تنقیدی
سوچ کی مہارت ہوسکتی ہے۔ اسی طرح ، آپ لوگوں کے ساتھ باہمی تعاون کے ساتھ بہت تخلیقی
یا قابل عمل ہوسکتے ہیں
5۔
اچھی سوچ کے حامل دوست
گندی اور
گھٹیا سوچ کے لوگوں سے دور بھاگیں۔ ایسے لوگ آپ کو کسی قِسم کی کوئی خوشی
دینے کی بجائے کسی پریشانی، مصیبت اور رسوائی کا باعث ہی بنیں گے
6۔
پُرسکون نیند
ہر رات کم از
کم 7-9 گھنٹے کی نیند لیں تاکہ آپ آرام سے سکون حاصل کریں۔ تھکاوٹ محسوس
کرنا آپ کے
موڈ پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔جس سے آپ کی کارکردگی متاثرہوسکتی ہے، نیز یہ امر آپ کی ایک خوشگواراور بہترین زندگی گزارنے کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ثابت ہوسکتا ہے ، نیند کے شیڈول پر عمل کریں تاکہ آپ آسانی سے سو جائیں۔ سونے سے قبل خالقِ کائنات
کو یاد کریں۔ قرآنی آیات خاص طور پر آیت الکرسی کا ورد ضرور کریں
7۔
ذہنی تناؤ
ذہنی تناؤ سے
دور رہنے کی کوشش کریں۔ یہ آپ کی صحت اور خوشی کے لئے ایک زہر ہے۔ اس مقصد کے لئے
لطائف پڑھیں یا پھر مزاح سے بھرپور موویز دیکھیں۔ یا پھر چھوٹے بچوں کے ساتھ باتیں
کرنا شروع کردیں۔ اس طرح آپ اپنے ذہنی تناؤ پر یقیناً قابو پالیں گے۔










Comments
Post a Comment